بھٹکل 3 مارچ (ایس او نیوز) مرڈیشور سمندر میں گر کر مینگلور اسپتال میں داخل ایک شخص کی آج اسپتال میں ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت بنٹوال کے رہنے والے اے کے مُنیر کُنجی مراٹھی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 23 فروری کو مُنیر اپنے خاندان کے اراکین کے ساتھ مرڈیشور سمندر کی سیر کرتے ہوئے پانی میں اُترا تھا، کھیلنے کے دوران سمندر میں گرگیا، اسے فوری طور پر مینگلور اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، مگر منگل کو وہ چل بسا۔
اس تعلق سے مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔